Free Shipping Across Pakistan For Orders over Rs.1499

9693534662

Ashiana Ghurbat Se AshiaN Dar AshiaN - Fateh Muhammad Malik

میں برطانوی ہند کے ایک پسماندہ خطۂ زمین کے ایک ایسے گھرمیں پیدا ہوا تھا جہاں روحانی ثروت مندی کی دولتِ نایاب نے معاشی تنگ دستی کے عذاب کو بھی ثواب بنا رکھا تھا۔ میں اپنی بستی کے غریب و غیور عوام کی لوک دانش اوردینی حمیت سے فیض یاب ہوا ۔ میں اپنے خالقِ اکبرسے بصدعجز و نیازآرزو مندہوں کہ اگروہ میری روح کو پھر سے اس جہانِ فانی کی سیر کوبھیجے تومجھے گاؤں کے اسی گھرمیں آ بسنے کی سعادت بخشے۔اپنے درویش صفت والدِ مکرم، ہمہ وقت سرگرمِ عمل رہنے والے محنت کش مگرپابندِ صوم و صلوٰۃ دادا جان اور اپنی صابر و شاکر والدہ محترمہ کے فیضانِ تربیت کو میں ایک نعمتِ غیر مترقبہ سمجھتا ہوں۔ تعلیم و تربیت کے ابتدائی مراحل سے فیض یاب ہوتے ہی کوچۂ صحافت کی فضا میں سانس لیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول میں کوشاں رہا۔ نتیجتاً گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال راولپنڈی سے ہوتے ہوئے قائداعظم یونی ورسٹی کے شعبۂ پاکستانیات میں جا پہنچا۔اس علمی اور تدریسی وابستگی کے دوران وقتاً فوقتاً امریکہ، یورپ اور روس کی دانش گاہوں کے تجربات و مشاہدات سے سبق اندوز ہوتا رہا۔ اتفاقاتِ زمانہ سے کبھی کبھار مجھے کاروبارِ سیاست کے اُتار چڑھاؤ کے مشاہدات سے بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ پایانِ عمر اپنی عمرِ گزشتہ کے یہ چند اوراق نذرِ قارئین ہیں۔ ع:’گر قبول اُفتد زہے عز و شرف‘!

میں برادرِ گرامی مختاراحمد گوندل کا شکرگزار ہوں کہ اُنھوں نے حسبِ معمول کمپوزنگ کا حق ادا کیا اور افضال بھائی نے بڑی محبت کے ساتھ اس کی اشاعت کا اہتمام کیا

فتح محمد ملک
اسلام آباد 

Title: Ashiana Ghurbat Se AshiaN Dar AshiaN (Khud Nawisht)
Author: Fateh Muhammad Malik
Subject: Autobiography
ISBN: 9693534662
Language: Urdu
Number of Pages: 332
Year of Publication: 2023

Search